کوہاٹ روڈ کے رہائشیوں کا اسرائیل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

May 16, 2021

پشاور(وقائع نگار) پشاور کوہاٹ روڈ وخوپل کے رہائشیوں نے فلسطین میں جاری اسرائیلی بر بریت کے خلاف گزشتہ روز احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مسلم ممالک سے اسرائیل کے خلاف کارروائی کرنیکا مطالبہ کیا ہے۔مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف نعرہ بازی کی۔مظاہرے کی قیادت علاقہ عمائدین نے کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ نہتے فلسطینیوں کے خلاف جای اسرائیل کے مظالم دہشت گردی ہے جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔مظاہرین نے پاکستان اور اسلامی دنیا سے مطالبہ کیا کہ فلسطین کو آزاد کرانے کیلئے اسرائیل کے خلاف کارروائی عمل میں لائے۔