اٹالین اوپن کا فائنل، جوکووچ اور نڈال مد مقابل ہونگے

May 16, 2021

اٹالین اوپن کے فائنل میں ٹینس کے دو لیجنڈ سربیا کے نوواک جوکووچ اور اسپین کے رافیل نڈال مد مقابل ہوں گے۔

روم میں جاری اٹالین اوپن کے سیمی فائنل میں جوکووچ اور اٹلی کے لورینذو سونیگو کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا ، پہلے سیٹ میں جوکووچ کا پلڑا بھاری رہا، سربین اسٹار نے سیٹ چھ تین سے جیت لیا ۔

دوسرے سیٹ میں لورینذو حاوی آگئے اور ٹائی بریکر پر سیٹ جیت کر مقابلہ برابر کر دیا، لیکن فیصلہ کن سیٹ میں جوکووچ نے اپنی کلاس دکھائی اور سیٹ چھ دو سے جیت کر فائنل میں جگہ بنا لی ۔

اٹالین اوپن کے فائنل میں جوکووچ کا مقابلہ رافیل نڈال سے ہوگا، نڈال نے سیمی فائنل میں امریکا کےریلی اوپیلکا کو باآسانی اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی تھی۔