ایف اے کپ کا ٹائٹل پہلی بار لیسٹر سٹی کے نام

May 16, 2021


ویمبلے میں کھیلے گئے ایف اے کپ کے فائنل میں لیسٹر سٹی نے چیلسی کو ایک گول سے ہرا کر پہلی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا ، فاتح کھلاڑیوں کے جشن میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا رنگ بھی نمایاں دکھائی دیا ، ٹیم کے دو ارکان نے اختتامی تقریب میں فلسطین کا پرچم لپیٹ رکھا تھا۔

لندن کے ویملبے اسٹیڈیم میں ایف اے کپ کے فائنل میں لیسٹر سٹی اور چیلسی آمنے سامنے آئیں ، دونوں جانب سے ایک دوسرے پر برتری حاصل کرنے کی جدوجہد جاری رہی اور پہلا ہاف بغیر گول کے ختم ہوا ۔

دوسرے ہاف کے 62ویں منٹ میں Tielemans نے خوبصورت گول بنایا اور لیسٹر کو برتری دلا دی ۔

اس کے بعد کھیل میں مزید تیزی آئی لیکن کوئی ٹیم گول نہ بنا پائی اور لیسٹر سٹی نے ایک صفر کی فتح کے ساتھ پہلی مرتبہ ایف اے کپ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

فاتح ٹیم کے جشن میں فلسطین کا رنگ بھی نمایاں دکھائی دیا ، لیسٹر سٹی کے دو کھلاڑیوں نے فلسطینی پرچم تھام کر اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا ۔

انگلینڈ میں فلسطین کے سفیر نے کھلاڑیوں اور کلب کی جانب سے حمایت پر لیسٹرسٹی سے اظہار تشکر بھی کیا۔