اسرائیل کا غزہ میں محکمہ صحت کی عمارت پر فضائی حملہ

May 16, 2021


اسرائیل نے غزہ میں محکمہ صحت کی عمارت پر فضائی حملہ کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے داغے گئے دو میزائل لگنے سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔

آج حملوں میں اب تک 33 افراد شہید ہوچکے ہیں۔

اسرائیل نے آج پھر غزہ پر فضائی حملہ کیا ہے صرف ایک حملے میں 26 فلسطینی شہید ہوگئے۔

فلسطینی حکام کے مطابق پیر سے جاری لڑائی میں صرف ایک حملے میں شہید فلسطینیوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔

حکام کے مطابق نئے اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والوں میں 10 عورتیں اور 8 بچے بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے مغربی کنارے میں پر تشدد واقعات پر تشویش کا اظہار کیا اور فلسطینیوں کو باعزت طور پر جینے کے لیے اقدامات کی حمایت کا بھی اظہار کیا۔

جو بائیڈن نے کہا کہ حالیہ صورتحال کے باعث بچوں سمیت فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کی جانیں گئیں۔