10 سال کی فلسطینی بچی کی فریاد نے پتھر دل بھی پگھلا دیے

May 16, 2021

دس سال کی فلسطینی بچی کی فریاد نے پتھر دل بھی پگھلا دیے، غزہ پر اسرائیلی بمباری سے دس ہزار سے زائد فلسطینی بے گھر ہوگئے، محلے اُجڑ گئے، بچے بے یارو مددگار ہوگئے۔

بےگھر فلسطینی کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، اکثر علاقوں کی بجلی بند کردی گئی، پانی کی فراہمی بھی تعطل کا شکار ہے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے مشکوک افراد کی گرفتاریاں جاری ہیں۔

فلسطینیوں نے اسرائیلیوں کو ہٹلر سے تشبیہ دے دی۔

دوسری جانب اسرائیل نے غزہ میں محکمہ صحت کی عمارت پر فضائی حملہ کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے داغے گئے دو میزائل لگنے سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا، آج حملوں میں اب تک 33 افراد شہید ہوچکے ہیں۔

اسرائیل نے آج پھر غزہ پر فضائی حملہ کیا ہے صرف ایک حملے میں 26 فلسطینی شہید ہوگئے۔

فلسطینی حکام کے مطابق پیر سے جاری لڑائی میں صرف ایک حملے میں شہید فلسطینیوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔