پوری پاکستانی قوم فلسطینیوں کے ساتھ ہے، لیاقت بلوچ

May 16, 2021

جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم فلسطینیوں کے ساتھ ہے۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ اسرائیل نے مسجد اقصی پر حملہ کیا، جسے فلسطین کے عوام نے پسپا کیا۔

انہوں نے کہا کہ او آئی سی کے صرف اجلاس کافی نہیں، فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔

نائب امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کا خون بہہ رہا ہے، اقوام متحدہ اپنی قرار دادوں پر عمل کروائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت صرف مذمت نہیں، قومی اسمبلی کا اجلاس بلائے، فلسطین اور کشمیر کے معاملہ پر واضح قومی موقف اپنایا جائے۔