فلسطینی نوجوان نے اسرائیلی فوجیوں پر گاڑی چڑھا دی، 7 اہلکار زخمی

May 16, 2021

مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی نوجوان نے اسرائیلی فوجیوں پر گاڑی چڑھادی، جس سے 7 اہلکار زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی نوجوان نے شیخ الجراح جانے والی سڑک پر قائم چیک پوسٹ سے گاڑی ٹکرادی۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کرکے گاڑی میں سوار فلسطینی کو شہید کردیا۔