وزیراعظم عمران خان کا مہاتیر محمد سے رابطہ، اسرائیلی جارحیت کی مذمت

May 16, 2021

وزیراعظم عمران خان اور ملائیشیا کے سابق وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد نے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سابق ملائیشین ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور فلسطین کی سنگین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کے ساتھ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی بھی کیا۔


عمران خان اور مہاتیر محمد نے قبلہ اول بیت المقدس اور غزہ پر اسرائیلی فورسز کے فضائی حملوں کی شدید مذمت کی۔

دونوں رہنماؤں نے عالمی برادری سے اسرائیلی حملے رکوانے کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔

عمران خان نے کہا کہ فلسطین پر اسرائیلی مظالم قابلِ مذمت ہیں۔

اس موقع پر عمران خان اور ڈاکٹر مہاتیر محمد نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کا حل نکالنے پر اتفاق کیا۔