خیبرپختونخوا: کورونا نے مزید 20 افراد کی جان لے لی

May 16, 2021

خیبر پختون خوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 20 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

محکمہ صحت خیبر پختون خوا نے کورونا وائرس کے حوالے تازہ اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق حالیہ 20 اموات کے بعد کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہزار 786 ہوگئی ہے۔


رپورٹ کے مطابق خیبر پختون خوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 251 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق خیبر پختون خوا میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 27 ہزار 38 ہوگئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے متاثرہ 645 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، اب یہ تعداد 1 لاکھ 15 ہزار 824 ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق صوبائی دارلحکومت پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران 7 افراد جاں بحق ہوئے، یہ تعداد 1 ہزار 876 ہوگئی ہے۔

پشاور میں کورونا وائرس سے مزید 53 افراد متاثر ہوئے، یوں یہ تعداد 47 ہزار 749 ہوگئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں ایک دن کے دوران 3 ہزار 712 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔