جوکووچ کو شکست، رافیل نڈال نے اٹالین اوپن جیت لیا

May 16, 2021

اسپینش کھلاڑی رافیل نڈال نے عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ کو شکست دے کر اٹالین اوپن ٹینس ٹائٹل جیت لیا۔

کلے کا بادشاہ کہلائے جانے والے رافیل نڈال کا یہ دسواں اٹالین اوپن ٹینس ٹائٹل ہے۔

روم میں کھلے جارہے اٹالین اوپن ٹینس فائنل میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔

پہلے سیٹ میں رافیل نڈال نے 5-7 سے کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے سیٹ میں جوکووچ نے انھیں 1-6 سے زیر کیا۔

میچ کا آخری سیٹ 3-6 سے رافیل نڈال کے نام رہا، اس طرح انھوں نے یہ فائنل مقابلہ اپنے نام کرلیا۔