شہباز کا نام آج ای سی ایل میں شامل کیا جائے گا

May 17, 2021

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا نام آج ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا جائے گا، وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگر کابینہ کی سمری آج رات کو یا کل آگئی، تو ہم شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا نوٹس جاری کر دیں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کل یا پرسوں شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا نوٹس جاری کریں گے۔ شہباز شریف کو 15 دن بھی دیں گے وہ ای سی ایل کےخلاف اپیل کرسکتے ہیں۔