گڈاپ میں فارم ہاؤس پر چھاپہ، 7 خواتین سمیت 19 افراد گرفتار

May 17, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )گڈاپ پولیس نے فارم ہائوس پر چھاپہ مارکر 7 خواتین سمیت 19 افراد کو گرفتار کر لیا ، تفصیلات کے مطابق گڈاپ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ایک فارم ہائوس پر ڈانس پارٹی ہورہی ہے جس پر پولیس نے فارم ہائوس کو چاروں طرف سے گھیرے میں لینے کے بعد چھاپہ مارا اور ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے حقہ ، شیشہ ، اور دیگر ممنوعہ چیزیں برآمد کرلیں،پولیس کے مطابق تمام افراد حکومت کی جانب سے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کررہے تھے،دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ فارم ہائوس کے مالک اور مینجر کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ پکڑے گئے افراد میں ایک نوجوان اہم شخصیت کا بیٹا ہے جس نے گرفتاری کے وقت شور شرابہ کیا اور اپنے تعلقات استعمال کرتے ہوئے پولیس پارٹی کو معطل کرنے کی دھمکیاں بھی دیتا رہا، واقعہ کے وقت پکڑی گئیں لڑکیاں اور لڑکے نشے میں دھت ڈانس کر رہے تھے، لڑکیوں کی عمریں 20 سے 25 سال کے درمیان اور رہا ہونے والے لڑکے یونیورسٹی اور کالجز کے طالب علم ہیں ۔