شہر میں لگے تمام بل بورڈز فوری طور پر ہٹا دیئے جائیں، کمشنر

May 17, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) شہر میں کسی بھی ایمر جنسی سے نمٹنے کے لئے ہنگامی اقدامات کر لئے گئےمتوقع سمندری طوفان کے پیش نظر کمشنر کراچی نوید شیخ نے ڈپٹی کمشنرز، کنٹونمنٹ بورڈز اور دیگر متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی ایمر جنسی سے نمٹنے کے لئے تیار رہیں اور تمام ضروری ہنگامی اقدامات کو یقینی بنائیں انھوں نے کہا کہ اسپتالون کو الرٹ رکھیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحا ل میں ایمرجنسی سے نمٹنے اور ریلیف کے کاموں کے لئے تیار رہیں انھوں نے کہا کہ شہر میں تمام بل بورڈز فوری طور پر ہٹا دئے جائیں ،انھوں نے اتوار کو متعلقہ افسران کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، کنٹونمنٹ بورڈز واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور دیگر اداروں کے ہنگامی اقدامات کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنرز اور دیگر افسران نے اقدامات کے بارے مین کمشنر کو بریفنگ دی ، کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن نے کمشنر کو بتا یا کہ انھوں نے سمندری طوفان سے نمٹنے کے لئے ایمر جنسی ریسپونس سینٹر قائم کر دیا ہے اور کنٹونمنٹ کے ہر علاقہ کے لئے خصوصی عملہ متعین کیا گیا ہے جو ریلیف کے کاموں کو یقینی بنائے گا،کمشنر نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈکے پمپنگ اسٹیشن کا دورہ بھی کیا، دریں اثنا کمشنر آفس میں قائم ریسکیو 1299 پرکنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔