صیہونی بربریت پر عالمی اداروں کی خاموشی افسوسناک ہے، شاہ عبدالحق قادری

May 17, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اہلسنّت کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبدالحق قادری نے کہا کہ صیہونی بربریت پر انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی مجرمانہ خاموشی افسوسناک اور باعث تشویش ہے، اسرائیل نے انسانیت سوزی کی تمام حدیں عبور کر لیں ہیں،رمضان المبارک اور عید الفطر کے ایام میں نہتے فلسطینی عوام اور امت مسلمہ کا قبلہ اوّل بیت المقدس پر اسرائیلی فورسز کی یلغار کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی حملے روکنے کی اپیلیں رَد کر کے اسرائیل نے انسانیت دشمن چہرہ دنیا پر عیاں کر دیا، کیا اب عالمی ادارے مذمتی بیانات سے بڑھ کر کچھ کرنے کی ہمت کریں گے؟ انہوں نے جما عت اہلسنّت کے زیر اہتمام جامع مسجد شہداء میلاد لائنز ایریا میں یکجہتی فلسطین سمینار سے اپنے خطاب میں کہاکہ فلسطین سے اسرائیلی دہشت گردی ختم کرانے کیلئے مسلم ممالک کو کردار ادا کرنا چاہئے۔