بلدیہ عظمیٰ کے تحت سی ایس ایس کارنر کیلئے رجسٹریشن آج شروع ہوگی

May 17, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تحت فریئر ہال اور عائشہ منزل کیمپس میں قائم سی ایس ایس کارنر 2022ء کے پہلے بیچ کے لئے رجسٹریشن کا عمل 17مئی سے شروع کیا جا رہا ہے، یہ چار ماہ طویل کورس ہے جس کے لئے کوئی فیس نہیں لی جاتی۔