نئے تعلیمی سال کا شیڈول جلد جاری کیا جائے پرائیویٹ اسکولز، کالجز ایسوسی ایشن

May 17, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حیدر علی اور مرکزی رہنماؤں ڈاکٹر نجیب میمن اور دیگر نے نرسری تا بارہویں جماعت کی طویل بندش اور سندھ میں تعلیمی بورڈز کے مالی بحران کو مسلسل دوسرے تعلیمی سال کا ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم، این سی او سی، وفاقی اور صوبائی وزرائے تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر تعلیمی سال کے آخری دو ماہ کےلئے اول تا بارہویں جماعت کے امتحانات، کالجز اور یونیورسیٹیز کے داخلوں، گرمیوں کی تعطیلات اور نئے تعلیمی سال کا قطعی طور پر جلد از جلد مکمل شیڈول جاری کیا جائے ،انتہائی افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ14 ماہ سے وزیر اعظم اور وفاقی و صوبائی وزارت تعلیم کی جانب سے اعتراف اور وعدوں کے باوجود گراونڈ لیول پر کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے گئے اور نہ ہی شعبہ تعلیم سے منسلک افراد اور اس سے جڑے دیگر کاروبار کے لیے کسی قسم کا ریلیف پیکیج دیا گیا۔