محکمہ بلدیات، برساتی نالوں کی صفائی اور دیگر امور کیلئے کمیٹی تشکیل

May 17, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ بلدیات سندھ کی جانب سے برساتی نالوں کی صفائی اور تمام امور کی بروقت تکمیل کے لئے کمیٹی کی تشکیل دی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے سیکرٹری بلدیات سندھ سید نجم احمد شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں کئے گئے فیصلے کے مطابق کے ایم سی کے اکتالیس اور ڈی ایم سیز کے 514 نالوں کی صفائی کے لئے کمیٹی قائم کی گئی ہے،کمیٹی نالوں کی صفائی کے عمل کی بروقت شفاف انداز سے تکمیل کے عمل کی نگرانی کرے گی اور سارےکنٹریکٹرز کے انتخاب کا عمل مکمل کیا جائے گا، خریداری کے عمل کی گراس لیول سے لیکر کر ڈلیوری تک جانچ کی جائے گی پراجیکٹ کی کامیابی کے لئے افسران کا انتخاب عمل میں لائے گی۔