نامعلوم معمر شخص کی لاش ملی

May 17, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) آرٹلری میدان تھانے کی حدود عبدﷲ ہارون روڈ فوارہ چوک کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا،پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا، عمر 70برس کے قریب ہے تاہم اسکی شناخت نہیں ہو سکی، لاش کو سردخانے منتقل کر دیا۔