جو بائیڈن نے کھل کر اسرائیل کی حمایت کردی، راکٹ حملوں کی مذمت

May 17, 2021

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی صدر جوبائیڈن ایک بار پھر مظلوموں کی بجائے ظالموں کے ساتھ کھڑے ہو گئے ، اسرائیل کے فلسطین میں بربریت پر مذمت کرنے کی بجائے الٹا اسرائیل سے حماس کے حملوں کی مذمت کر ڈالی ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وائٹ سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ امریکی صدر کا اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے رابطہ ہوا، جس میں جوبائیڈن نے اسرائیل کی کھل کر حمایت کرتے ہوئے حماس کی جانب سے اسرائیل پر راکٹ حملوں کی مذمت کی اور اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔امریکی صدر نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کے ساتھ بھی ٹیلیفونک گفتگو کی مگر یہاں اسرائیلی بربریت کے خلاف ایک لفظ نہیں کہا ، نہ شہادتوں پر غم و رنج کا اظہار کیا نہ ہی مساجد ، پناہ گزین کیمپوں ، نیوز ایجنسی کے دفتر پر بمباری پر افسوس کا اظہار کیا۔