بورس جانسن نے مودی کی ناراضی کے ڈر سے سرحدیں بند نہ کیں

May 17, 2021

لندن (جنگ نیوز)نامور برطانوی صحافی نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی جانب سے کورونا کیسز بڑھنے کے باوجود بھارت کے لیے سرحدیں بند نہ کرنے کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ برطانوی حکومت کو بہت پہلے سے معلوم تھا کہ ملک میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوگا، برطانیہ کے معروف صحافی ریچل ویئر ماؤتھ کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت کو بہت پہلے سے معلوم تھا کہ ملک میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوگا۔برطانوی صحافی ریچل ویئرماؤتھ نے انکشاف کیا کہ سرکاری ذرائع نے برطانوی اخبار کو بتایا کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے یہ بہت واضح تھا کہ برطانیہ کو بھارت سے اپنی سرحدیں بہت پہلے بند کر دینی چاہیے تھیں۔ریچل ویئرماؤتھ نے کہا کہ بدقسمتی سے ایسا نہیں ہوا کیونکہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ناراض نہیں کرنا چاہتے تھے۔