جرنلسٹ پروٹیکشن بل آج قومی اسمبلی میں پیش ہوگا، وزیر اطلاعات

May 17, 2021

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ جرنلسٹ پروٹیکشن بل آج پیر کو قومی اسمبلی میں پیش ہوگا، صحافیوں کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔اتوار کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا کہ الحمداللہ یہ ورکنگ صحافیوں کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے، اڑھائی سال لگے اس پر بہرحال اب قانون بن رہا ہے، وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کا بہت شکریہ جنہوں نے مسلسل اس بل کے لیے کوششیں کیں۔