بلدیہ ٹاؤن، پانی کی موٹر چرانے والےنشے کے عادی 2افراد کنویں میں گر کر ہلاک

May 17, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر )بلدیہ ٹاون میں کنویں کی پانی کی موٹرچرانے والے2نشے کے عادی افراد کنویں میں گر کر ہلاک ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق سعید آباد تھانے کی حدودسیکٹر 12ڈی میں2 افراد کنویں کے برابر میں لگی پانی کی موٹر چرانے کے لیے کھول رہے تھے اچانک ایک شخص توازن برقرار نہیں رکھ سکا اور کنویں میں گرنے لگا اسے پکڑنے کے لیے اس کے ساتھی نے اس کا ہاتھ پکڑا تو بھی اپنا وزن برقرار نہیں رکھ سکا، جس کے نتیجے میں دونوں افراد کنویں میں گرکر ہلاک ہوگئے اطلاع ملنے پر ایدھی کے رضا کاروں نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد دونوں کی لاشیں کنویں سے نکال کر اسپتال منتقل کیں ،جہاں ان کی شناخت 30 سالہ شاہدغلام مصطفی اور 35 سالہ عبدالخالق ولد محمد عبداللہ خان کے نام سے ہوئی ہے،پولیس کا کہنا ہے متوفی سعید آباد نمبر 12 اور 5 کے رہائشی اور غیر شادی شدہ تھے، اور دونوں نشے کے عادی تھے نشے کی زیادتی کی وجہ سے چکرا کر کنویں میں گرکر ہلاک ہوگئے ، پولیس نے ضا بطے کی کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردیں ۔