ایمازون سے غلطی ہوگئی، ماؤتھ واش کی جگہ اسمارٹ فون بھیج دیا

May 17, 2021

نئی دہلی (جنگ نیوز)دنیا کی سب سے بڑی امریکی ریٹیلر کمپنی یعنی آن لائن مصنوعات فروخت کرنے والے اسٹور ایمازون نے ماؤتھ واش آرڈر کرنے والے شخص کو غلطی سے اسمارٹ فون بھیج دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے شہر ممبئی کے رہائشی نے ایمازون سے ایک ماؤتھ واش آرڈر کیا تھا لیکن اسے ماؤتھ واش کی جگہ ریڈمی نوٹ 10 اسمارٹ فون موصول ہوا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ٹوئٹ میں اسمارٹ فون وصول کرنے والے صارف لوکیش داگا نے اپنے ساتھ پیش آئے حیران کن واقعے کی تفصیلات شیئر کیں۔ٹوئٹ میں لوکیش داگا نے آن لائن کمپنی ایمازون اور اسمارٹ فون کمپنی ریڈ می دونوں کو ٹیگ کیا۔لوکیش داگا نے لکھا کہ انہوں نے کولگیٹ ماؤتھ واش کی 4 بوتلیں 10 مئی کو آرڈر کی تھیں جن کا بل 396 روپے تھا۔