دفاتر آج سے 50 فیصد حاضری کے ساتھ کھلیں گے

May 17, 2021

عید کی چھٹیاں ختم ہوگئیں، آج سے تمام دفاتر 50 فیصد حاضری کے ساتھ کھول دیے جائیں گے، بازار رات آٹھ بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی۔

این سی او سی کے مطابق ریسٹورنٹس میں صرف ٹیک اوے کی اجازت ہوگی جبکہ سیاحتی مقامات تاحکم ثانی بند رہیں گے۔

ادھر ملک بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ بحال کردی گئی۔ پبلک ٹرانسپورٹ میںگنجائش سے 50 فیصد کم مسافروں کو بٹھایا جاسکے گا۔