مریم نواز کی شیخوپورہ آمد پر جلوس، لیگی رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج

May 17, 2021

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نواز شریف کی شیخوپورہ آمد پر (ن) لیگ کے مقامی رہنماؤں کے خلاف استقبالیہ جلوس نکالنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمے میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کی دفعات شامل ہیں۔

رہنما (ن) لیگ مریم نواز پارٹی رہنما جاوید لطیف سے اظہار یکجہتی کے لیے شیخوپورہ گئی تھیں۔ مریم نواز کے شیخوپورہ پہنچنے پر کارکنوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

مریم نواز نےجاوید لطیف کے اہل خانہ سے یک جہتی کا اظہار بھی کیا۔

اس موقع پر کارکنوں نے مریم نواز کی گاڑی پر پھول بھی نچھاور کیے۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ غداری کا لقب جاوید لطیف کو نہیں شیخوپورہ کے عوام کو دیا گیا۔