تحریک انصاف کو کسی کرپٹ سے کوئی خطرہ نہیں،رانا اختر حسین

May 17, 2021

لاہور(خبر نگار) تحر یک انصاف سنٹرل پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات رانا اختر حسین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو کسی کرپٹ سے کوئی خطرہ نہیں ہے بلکہ احتساب کے خوف سے پوری نون لیگ خوفزدہ ہے، عمران خان فائٹر انسان ہیں وہ ان کا مقابلہ سیاسی میدان میں کریں گے اور ملک اور قوم کا پیسہ لوٹنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے ، ان خیالات کا زظہار انھوں نے پارٹی رہنما منان سعید کی رہائش گاہ پر عید ملن ظہرانے پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔