اسرائیل نے فلسطینیوں پر ظلم کی انتہا کر دی،عزیزالرحمان چن

May 17, 2021

لاہور(سپیشل رپورٹر ) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ غزہ کی موجودہ صورت حال اقوام عالم کے ضمیرجھنجورنے کیلئے کافی ہے اسرائیل نے فلسطینیوں پر ظلم کی انتہا کر دی ہے پوری دنیا تباہی کے دھانے پر کھڑی ہے اس کا سدِ باب نہ کیا گیا تو ناقابل تلافی نقصان ہو گا ، مسلم ممالک تماشہ دیکھنے کی بجائے اقوام متحدہ اور او آئی سی میں مسئلہ کو اٹھائیں انسانی حقوق کی تنظیموں کو بچوں اور عورتوں پر اسرائیل کا ظلم نظر کیوں نہیں آ رہا ان مظالم کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔