مولانا عبدالغفورسروہی کی اہلیہ کا انتقال جامعہ اشرفیہ لاہور کے علماء کا اظہار تعزیت

May 17, 2021

لاہور (وقائع نگار خصوصی ،اپنے نامہ نگار سے ) عالم دین اورجامع مسجد شیخہ سالم و جامعہ عثمانیہ لنک روڈماڈل ٹاؤن کے سابق خطیب و مہتمم مولانا عبدالغفورسروہی کی اہلیہ لاہور میں انتقال کرگئیں ، نماز جنازہ ان کے آبائی علاقہ گلوٹیاں کلاں ڈسکہ ضلع سیالکوٹ میں مولانا عبدالغفور سروہی نے پڑھائی ۔ جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم قاری ارشد عبید، نائب مولانا احمد حسن اشرفی، حافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید، حافظ زبیر حسن، ر مولانا یوسف خان اور دیگر نے مولانا عبدالغفورسروہی کی اہلیہ کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کیا ہے ۔