ہا ئیکورٹ ، 8 روزہ تعطیلات کے بعد آج سے دوبارہ کیسز کی سماعت کا آغاز ہوگا

May 17, 2021

لاہور( این این آئی)لاہورہا ئیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں 8 روزہ تعطیلات کے بعد آج ( پیر) کے روز سے دوبارہ کیسز کی سماعت کا آغاز ہوگا،سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں رواںہفتے مقدمات کی سماعت نہیں ہوگی۔رواں ہفتے لاہورہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد قاسم خان سمیت 36 ججز آج پیر کے روز سے پرنسپل سیٹ پرارجنٹ اور ریگولر کیسز کی سماعت کریں گے۔ لاہورہائیکورٹ میں کل 1100 سے زائد مقدمات کی سماعت ہوگی جن میں 695 ارجنٹ کیسز بھی شامل ہیں۔پرنسپل سیٹ پر گیارہ مختلف سپیشل بنچزسماعت کریں گے، قتل کی اپیلوں پر تین جبکہ منشیات کی اپیلوں پر دو بنچز سماعت کریں گے ،پرنسپل سیٹ پرٹیکس، بینکنگ، انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت ہو گی۔