حکومت بدامنی کی وارداتوں کی روک تھام میں ناکام ہوچکی ،جمعیت نظریاتی

May 17, 2021

کوئٹہ(آن لائن )جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عبدالستار شاہ چشتی‘ صوبائی خازن وضلع قلعہ عبداللہ کے امیرحافظ عبدالواحد ہاشمی‘ صوبائی سالارعبدالولی‘ یاسین اخونذادہ ‘ تحصیل امیرحاجی فیض اللہ خواجہ زئی ‘ محمدحنفیا نے گزشتہ روزچمن کے نوجوان محمدالیاس کی ڈاکووں کے ہاتھوں موٹرسائیکل چھیننے کے واقعہ میں قتل کی مذمت اورشہید محمدالیاس کے والد اورخاندان سے تعزیت کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ عیدکیساتھ چوری کی کی وارداتوں میں اضافہ افسوسناک ہے، حکومت ڈکیتی اورچوری کی واردتوں کی روک تھام میں مکمل طوپر ناکام ہوچکی ہے، حکومت ڈاکووں اور قاتلوں کے سامنے بے بس ہوچکی ہے ، تاجروں اور صنعتکاروں میں خوف ہراس کی فضاء ہے، چوری، ڈکیتی، گن پوائنٹ پرموٹرسائیکلوں گاڑیوں کاچھننا ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری، اور دہشتگردی اس صوبے کی پہچان بن چکا ہے اوردالخراش افسوسناک واقعات کی جتنی مذمت کیاجائے کم ہے ، انہوں نے کہاکہ صوبے میں بدامنی کے واقعات اور عدم گرفتاری ہرضلع بالخصوص چمن جیسے سرحدی شہرمیں قانون نافذ کرنے والے ایک درجن سے زائداداروں کی موجودگی اورحکومتی کاکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔صوبائی حکومت بدامنی کا مسئلہ ذمہ داری اور سنجیدگی کیساتھ لینے کیلئے تیار نہیں ، امن و امان کی صورتحال دن بہ دن خراب ہوتی جا رہی ہے مگر صوبائی حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی ۔