بیگم نسیم ولی خان کا پشتون قومی تحریک میں کردار یادرکھا جائیگا،اے این پی

May 17, 2021

کوئٹہ ( پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر و سابق چئیرمین قلعہ عبداللہ ملک عثمان اچکز ئی نے عوامی نیشنل پارٹی پشتون خوا کی سابق صوبائی صدر بیگم نسیم ولی خان کی وفات پر گہرےرنج وغم کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نسیم ولی خان کاپشتون قومی تحریک میں کردار یاد رکھا جائیگا۔ پشتون معاشرے میں ان کا سیاسی کردار دوسروں کیلئے قابل تقلید ہے۔ ایک بیان میں ان کی وفات پر پارٹی کارکنوں اورلواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکیاگیا۔ بیان میں انہوں نے کہاکہ مرحومہ کی جمہوری رویوں کے فروغ، خواتین کے حقوق ‘اختیارات کے حصول، اقوام کی برابری اور سیاسی شعور وبیداری کیلئے خدمات کوہمیشہ یادرکھاجائے گا ۔مرحومہ نے سیاسی شعور اور مساوی حقوق کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔