لانگو قبیلے کے طائفے یوسفزئی کے دو فریقوں میں ایک مہینے کی جنگ بندی کا اعلان

May 17, 2021

کوئٹہ ( پ ر) چیف آف لانگو سردار نادر خان لانگو، ٹکری شفقت اللہ لانگو، ٹکری آغا محمد لانگو، ٹکری عبدالقیوم لانگو،ٹکری در خان لانگو و دیگر نے گزشتہ دنوں نماز عید کے بعد لانگو قبیلے کے طائفے یوسفزئی کے دو فریقوں میں ڈنڈوں سے لڑائی کے دوران 22 افراد زخمی ہوئے تھے کے سلسلے میں چیف آف لانگو سردار نادر خان لانگواورٹکری شفقت اللہ لانگو کی کوششیں رنگ لے آئیں اور فریقین کے مابین ایک مہینے کی جنگ بندی کا اعلان ہوا۔ اس دوران فریقین آزادانہ طور پر اپنے زخمیوں کا علاج کرا سکیں گے اور آزادانہ طور پر اپنے زخمیوں کی تیمار داری اور انہیں ہسپتال لیجا سکیں گے۔ تاہم معتبرین اس جنگ بندی کے دوران فریقین میں صلح کی کوششیں کرینگے تاکہ مزید کسی غلط فہمی اور نقصان سے بچا جا سکے۔