نشتر یونیورسٹی میں کورونا ماس ویکسی نیشن سنٹر میں 8کاونٹر قائم

May 17, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں کورونا ماس ویکسی نیشن سنٹر قائم کرنے کی تیاریاں ،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیاوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود،اسسٹنٹ کمشنر سی سٹی خواجہ محمدعمیرمحمود اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمان گورمانی بھی انکے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ویکسی نیشن رومز، ویٹنگ رومز اور آبزرویشن رومز، شہریوں کے سنٹر میں داخل ہونے اور باہر جانے کے راستے اور پارکنگ کا جائزہ لیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی خواہش ہے کہ صوبہ میں کورونا ویکسی نیشن کے عمل میں تیزی لائی جائے اس سلسلے میں ماس ویکسی نیشن سنٹر کے قیام کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور کشادہ کمروں میں8کاونٹر قائم کر دئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم کے سٹاف کی شفٹوں میں ڈیوٹیاں بھی لگا دی گئی ہیں اور صفائی کے لئے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا سٹاف بھی تعینات کردیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ این سی او سی سے ویکسی نیشن سنٹر کے لئے کوڈ جاری کرنیکی درخواست کر دی گئی ہے۔کوڈ ملنے کے بعد ویکسی نیشن سنٹر کام کا آغاز کر دے گا۔