اربوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگزار کرانے کیلئے ٹیم تشکیل

May 17, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب ہاوسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی ملتان ریجن نے قبضہ مافیا کے خلاف مزید بھرپور کارروائی کی منظوری پنجاب حکومت سے لے لی ہے ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے دیگر علاقوں سے اربوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگزار کرانے کیلئے منصوبہ بندی کرلی گئی ھے ذرائع سے معلوم ہوا ھے پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی ملتان ریجن پھاٹا نے بورے والا وہاڑی فورٹ منٹرؤ میں قبضہ مافیا سے ایک ارب سے زائد سرکاری اراضی واگزار کرانے کے بعد ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھرپور آپریشن کیلئے حکومت پنجاب سے عید سے قبل ہی اجازت لے لی تھی مزید اربوں مالیت کی اراضی واگزار کرانے کیلئے سیکرٹری ہاوسنگ لیاقت علی چھٹہ نے ڈپٹی ڈائریکٹر پھاٹا طاہر جاوید انصاری اور اسٹنٹ ڈائریکٹر خالد خان کی قیادت میں ٹیم تشکیل دیدی ہے اس ضمن عید سے قبل ھی اراضی واگزار کرانے کی فہرست سیکرٹری ہاوسنگ کو دے دی گئی تھی۔