پشاور،طلبہ تنظیموں کی تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع مسترد

May 17, 2021

پشاور(وقائع نگار) یونیورسٹی کیمپس پشاور کے مختلف طلبہ تنظیموں نے تعلیمی اداروں کی بندش میں صوبائی حکومت کی جانب سے 23مئی تک توسیع کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے طلبہ کا قیمتی وقت مزید ضائع نہ کیا جائے اور ایس او پیز کے تحت یونیورسٹیز کھول دیئے جائیں بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہو جائینگے ۔طلباء کے مطابق زیادہ تر علاقوں میں انٹرنیٹ کی عدم دستیابی اور بجلی لو ڈشیڈنگ کے باعث یونیورسٹی کے طلبہ آن لائن کلاسز سے محروم ہیں جسکی وجہ سے پہلی لہر کے دوران بھی زیادہ تر طلبہ آن لائن تعلیمی سرگرمیوں سے محرو م رہ گئے تھے یونیورسٹی کیمپس کے مختلف طلبہ تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ یونیورسٹیز کو ایس او پیز کیساتھ کھول دیا جائے تاکہ طلبہ کا مزید قیمتی وقت ضائع نہ ہو بصورت دیگر احتجاجی تھریک شروع کرینگے۔