دینی تہوار اتحاد اور تنظیم کا درس دیتے ہیں، فائق شاہ

May 17, 2021

پشاور(وقائع نگار) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کہا کہ دینی تہوار اتحاد اور تنظیم کا درس دیتے ہیں، اسلام امن وسلامتی کا درس دیتا ہے، پاکستان کی تکمیل کیلئے ہر شخص کو جدوجہد میں حصہ لینا ہو گا تاکہ ملک ترقی و خوشحالی کا گہوارہ بن سکے، تمام صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے عوام رواداری اور امن و ترقی کیلئے ایک قوم بن کر سوچیں، منافرت، تعصب اور تنگ نظری کو کبھی قریب نہ آنے دیں یہی سب سے بڑی رکاوٹ ہیں، قومیں اتحاد اور رواداری سے آگے بڑھتی ہیں، ہم اس موقع پر کشمیر، فلسطین اور دیگر محکوم قوموں کے ساتھ کھڑے ہیں، کورونا وبا میں قیمتی جانوں کے نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس، سیکورٹی کے اداروں اور دیگر عوام کی قربانیوں کو عظیم درجہ عطا فرمائے۔