شعیب اختر نے کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوالی

May 17, 2021

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھی کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوالی۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ویکسین لگواتے ویڈیو شیئر کی۔ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں 30 سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن کی رجسٹریشن شروع ہو چکی ہے۔

سابق کرکٹر نے لکھا کہ میں نے اپنی ویکسینیشن کی پہلی ڈوز لگوالی ہے، آپ بھی آج ہی ویکسین لگوائیں۔

انہوں نے کہا کہ جتنے لوگ ہم میں سے ویکسین لگوائیں گے اتنے ہی ہم کورونا سے محفوظ رہیں گے۔