پشاور: پشتو کے معروف شاعر سلیم راز انتقال کر گئے

May 17, 2021

پشتو زبان کے معروف شاعر سلیم راز انتقال کرگئے ہیں، اہل خانہ نے نامور شاعر کی موت کی تصدیق کردی ہے۔

اہل خانہ کے متعلق سلیم راز کی نماز جنازہ آج رات 8 بجے چارسدہ میں ادا کی جائے گی۔

پشتو زبان کے معروف شاعر کو 2009ء میں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا تھا۔


مرحوم سلیم راز پشتو عالمی کانفرنس کے بانی چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔