زارا نور کی نصیحت سے مداح متفق نہیں ہوئے

May 18, 2021

اداکارہ زارا نور عباس نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اسٹوری اپ لوڈ کی جس میں انہوں نے عید کی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈالنے والوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

زارا نور عباس کا کہنا تھا کہ وہ لوگ جو غزہ اور فلسطین کی صورتحال کے بارے میں بات کررہے تھے، اس کا کیا ہوا؟ وہ عید کے تینوں دن کپڑے پہن کر اپنی تصاویر شیئر کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ واقعی ان معصوم لوگوں کی حالت پر غمگین ہیں تو سوشل میڈیا پر اس طرح عید منانے کے انداز کو تبدیل کریں۔

تاہم اداکارہ کے اس نظریے سے مداح خوش دکھائی نہیں دیے۔

ایک صارف نے کہا کہ وہاں کے لوگ بھی عید منا رہے ہیں لہٰذا میں آپ کی بات سے متفق نہیں ہوں۔

مرویٰ نامی صارف نے لکھا عید ﷲ کی جانب سے عطا کردہ تحفہ ہے، یہ خوشیوں کا دن ہے، عید منانے میں کسی قسم کی شرم محسوس نہیں کرنی چاہیے۔

ایک اور صارف نے کہا کہ یہ ہمارے نبیﷺ کا فرمان ہے، عید خوشی کا دن ہے، عید پر نئے کپڑے بناؤ اور پہنو۔ ہمارے بھائی جو فلسطین میں ظلم کا شکار ہورہے ہیں ان کیلئے دل سے دعا کر رہے ہیں۔