ذوالفقار آباد آئل ٹینکر ٹرمینل 20 جون تک فعال کرنے کا حکم

May 18, 2021

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے ذوالفقار آباد آئل ٹینکر ٹرمینل 20 جون تک فعال کرنے کا حکم دے دیا، آئل ٹرمینل کے باہر ٹینکر پارک کرنے پر پابندی لگادی۔

عدالت نے آئل کمپنیز کو ٹرمینل پر پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم بھی دیا۔

چیف سیکریٹری کی زیرصدارت اجلاس آج ہوگا، جس میں آئل ٹینکرز اور آئل کمپنیز کے نمائندے شریک ہوں گے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے چیف سیکریٹری کو 20 جون تک تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔