لاہور میں فلسطین کے حق میں مظاہرہ، فواد خان کی شرکت

May 18, 2021

پاکستان کے معروف اداکار فواد خان نے لاہور میں فلسطین کے حق میں ہونے والے مظاہرے میں شرکت کی۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فواد خان نے اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ احتجاج میں شرکت کی۔ انہوں نے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھا تھا جس میں’ فری فلسطین ‘ لکھا تھا۔

اس کے علاوہ پاکستان کی کئی مشہور شوبز شخصیات نے سوشل میڈیا پر اسرائیلی جارحیت کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے غزہ کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔