آشیانہ اور رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت بغیر کاروائی ملتوی

May 18, 2021

لاہور کی احتساب عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف آشیانہ اور رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت بغیر کاروائی 14 جون تک ملتوی کر دی۔

لاہورکی احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج نے کیس کی سماعت کی شہبازشریف اور حمزہ شہباز نے حاضری مکمل کرائی اور عدالت نے بغیر کاروائی سماعت ملتوی کر دی۔

احتساب عدالت میں جج تعینات نہ ہونے کے باعث سماعت 14 جون تک ملتوی کردی گئی، شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف کیسز کی سماعت ڈیوٹی ججز نے کی۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں نون لیگ کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف پی ٹی آئی کے اعصاب پر سوار ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ عدالت نے شہبازشریف کی درخواست پر اعتراض ہٹا دیا ہے ۔

عطا تارڑ نے کہا کہ عمران خان کےمیٹنگ منٹس ہمارے پاس آچکے ہیں، رنگ روڈ منصوبے میں زلفی بخاری کو نوازنے کیلئے عمران خان کی ہدایات کا لیٹر موجود ہے۔