رنگ روڈ کی ابتدائی رپورٹ کی خامیوں پر کچھ کہنا ابھی ثانوی بات ہے، فواد چوہدری

May 19, 2021

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ راولپنڈی رنگ روڈ پر ابتدائی رپورٹ آئی ہے اس لیے اس کی خامیوں پر کچھ کہنا ابھی ثانوی بات ہے۔

پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو بتایا گیا کہ الائنمنٹ تبدیل نہیں کی گئی جبکہ حقیقت میں ڈیزائن بدلا گیا تھا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر ڈپٹی کمشنر کی رپورٹ میں یہ لکھا گیا ہے کہ وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی تھی تو یہ غلط لکھا گیا ہے۔

وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے خود انکوائری کرائی ہے، ابھی انہیں کیسے قصوروار کہا جاسکتا ہے۔