اسٹاک مارکیٹ میں آج سرمایہ کاری کا منفی دن

May 19, 2021

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج سرمایہ کاری کا منفی دن رہا۔

اسٹاک ایکسچینج کا بینچ مارک 100 انڈیکس آج 299 پوائنٹس کم ہوکر 45 ہزار 682 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 377 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، آج انڈیکس کی کم ترین سطح 45 ہزار 610 رہی۔

حصص بازار میں آج 57 کروڑ شیئرز کے سودے 20 ارب 79 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔

کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 20 ارب روپے کم ہو کر 7 ہزار 889 ارب روپے ہے۔