شریا گھوشل کے ہاں بیٹے کی پیدائش

May 22, 2021

بالی ووڈ کی مشہورِ زمانہ پلے بیک گلوکارہ شریا گھوشل کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

اداکارہ نے مداحوں کو ننھے مہمان کی آمد کی خبر فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پیغام کے ذریعے دی۔

گلوکارہ نے لکھا کہ خدا نے آج ہمیں بیٹے سے نوازا ہے، یہ ایسے جذبات ہیں جو میں نے آج سے پہلے کبھی محسوس نہیں کیے۔

شریا گھوشیل نے مزید کہا کہ وہ، ان کے شوہر شیلادیتیا مکھوپادھیایا اور دونوں اہلِ خانہ کی خوشی دیدنی ہے۔