بابیل کا مرحوم والد عرفان خان کو خراجِ عقیدت، نوٹ بھی تحریر کردیا

May 22, 2021

مرحوم بالی ووڈ اداکار عرفان کے بیٹے بابیل خان نے سوشل میڈیا پر اپنے والد کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔

انھوں نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا سہارا لیتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی نوٹ تحریر کیا۔

بابیل نے لکھا ’اے دوست، میں کھو گیا ہوں۔ میں یہ پتہ نہیں لگاسکتا کہ کس پر بھروسہ کرنا ہے۔‘

اس نے تحریر کیا کہ ’مجھے اپنے آپ پر شک ہے، آپ جانتے ہیں کیوں؟ میں غیر محفوظ ہوں، میں اس دنیا سے ڈرا ہوا ہوں۔ میرا دماغ میرے اندر سے ہی حالت جنگ میں ہے، میں ناامیدی کے ساتھ ہی توجہ سے محبت میں گرفتار ہوں، کرتا ہوں، میں ناامیدی کے ساتھ دل شکستہ ہوں کہ یہ سب کچھ نہیں ہے۔‘