نوشہرہ میں مرغوں کی لڑائی کے دوران پولیس کا چھاپہ، 71 افراد سمیت 9 مرغے گرفتار

May 23, 2021

نوشہرہ میں مرغوں کی لڑائی کے دوران پولیس نے چھاپا مار کر 71 افراد کو گرفتار کرلیا، جبکہ 9 مرغوں کو بھی جیل میں بند کردیا۔

ڈی پی او نوشہرہ محمد اقبال کےمطابق نوشہرہ میں رشکئی میں مرغوں کی لڑائی کے دوران چھاپا مارا گیا،چھاپے کے دوران پولیس نے 71 ملزمان کوگرفتار کرلیا ۔

گرفتار ملزمان کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

قبضےمیں لیےگئے 9مرغوں کو رسالپور جیل میں بند کرکےسلاخوں کےساتھ باندھ دیا ہے، چھاپےکےدوران داو پر لگائی گئی لاکھوں روپےکی رقم بھی برآمد کرلی گئی۔