خواجہ آصف کیس، نیب کی متفرق درخواست سماعت کیلئے منظور

May 24, 2021

نیب نے خواجہ آصف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کے کیس میں دستاویزات کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کے لیے متفرق درخواست دائر کر دی، لاہور ہائی کورٹ نے درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی۔

لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے نیب کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔

نیب پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ خواجہ آصف کے خلاف انکوائری راولپنڈی سے لاہور کیسے منتقل ہوئی اس کی دستاویزات پیش کر دی ہیں۔

متفرق درخواست میں خواجہ آصف کی انکوائری کی تفصیلات بھی لف کر دی ہیں۔

نیب پراسیکیوٹر سید فیصل رضا بخاری نے استدعا کی کہ خواجہ آصف کی درخواست ضمانت میں دستاویزات کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی اجازت دی جائے۔