غزہ میں اسرائیل کی جارحیت پر سینیٹ میں بحث

May 25, 2021

سینیٹ میں غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر بحث ہوئی، قائد ایوان شہزاد وسیم نے کہا کہ فلسطین کے مسئلے پر سیاسی جماعتیں اور قوم متحد ہے۔

اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کو فوری روکنا ہوگا۔

بحث میںحصہ لیتے ہوئے (ن) لیگ کے مشاہد حسین سید نے کہا کہ فلسطین کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن ایک پیج پر ہیں، ہمیں اس سے بھی آگے بڑھ کر کشمیر اور فلسطین کے لیے کام کرنا ہوگا۔

پیپلز پارٹی کی شیری رحمان نے کہا کہ اگر کوئی اور ملک ایسے گولے برساتا تو اس پر پابندیاں لگ جاتیں۔