آن لائن ہاکی اسکلز مقابلے کا انعقاد

May 25, 2021

الصغیر ہاکی کلب کی جانب سے منعقد کیا گیا رمضان لاک ڈائون آن لائن اسکلز ہاکی مقابلہ محمد امسل نے جیت لیا، سید شہیر نے دوسری اور بلال راشد نے تیسری پوزیشن حاصل کی، ان مقابلوں میں 30 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری احمد علی راجپوت نے انعامات تقسیم کئے اس موقع پر پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ سید سمیر حسین، الصغیر ہاکی کلب کے صدر سید صغیر حسین، انٹر نیشنل ہاکی پلئیر مبشر مختار چیئرمین امتیاز احمد، عظمت پاشا سمیت کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی. تقریب تقسیم انعامات نارتھ کراچی سیکٹر الیون اے ہاکی اسٹیڈیم میں منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی احمد علی راجپوت تھے جنہوں نے آن لائن اسکلز مقابلے کو خوش آئند قرار دیا۔